اجین، 14 مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی اور موسمی تبدیلی کو موجودہ وقت کا سب سے بڑا عالمی بحران قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کے حل کے لئے توسیع پسندانہ پالیسی کو چھوڑنا ضروری ہے۔
مسٹر مودی نے وچار مهاكمبھ کی اختتامی
تقریب کے دوران 51 نکاتی اعلانیہ جاری کرتے ہوئے آج یہ یقین دلایا کہ یہ نکات دنیا کو درپیش تمام بحرانوں کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مهاكمبھ جیسے پروگراموں کومتعلقہ انتظام کے لئے "کیس سٹڈی" کی حیثیت دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب مختلف حالات کے باوجود ایسے پروگراموں کو کامیابی سے منعقد کر سکتے ہیں۔